9 فروری، 2015، 12:47 PM

لاس انجلس

لاس انجلس میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک

لاس انجلس میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک

مہر نیوز/9 فروری/ 2015 ء : امریکی شہر لاس انجلس میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر لاس انجلس میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی شہر لاس انجلس میں ایک نائٹ کلب میں گریمی ایوارڈز کے حوالےسے تقریب جاری تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دو مشتبہ افراد نے کلب کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔امریکی پولیس نے ابھی تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا ہے البتہ واقعہ کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

News ID 1849696

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha