9 جنوری، 2015، 12:08 PM

امریکہ

امریکہ کا کئی یورپی ممالک میں موجود اپنے فوجی اڈے ختم کرنے کا اعلان

امریکہ کا کئی یورپی ممالک میں موجود اپنے فوجی اڈے ختم کرنے کا اعلان

مہر نیوز/ 9 جنوری / 2015 ء : امریکہ نے برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں موجود اپنے فوجی اڈے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو امریکی ری آرگنائزیشن پالیسی کا حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکہ نے برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں موجود اپنے فوجی اڈے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو امریکی ری آرگنائزیشن پالیسی کا حصہ ہے۔

 امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ برطانیہ میں موجود بڑا ایئر بیس آر اے ایف میلڈن ہال اوردیگر فوجی تنصیبات ختم کررہا ہے جو امریکہ سے باہر فوجی اخراجات کو کم کرنے اور ری آرگنائزیشن پالیسی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک میں موجود فوجی چوکیاں بھی ختم کردی جائیں گی جب کہ پرتگال کے لاجس فیلڈ پر موجود 500 امریکی فوجیوں کو بھی واپس بلا لیا جائے گا تاہم امریکہ اپنے اتحادیوں کی ہر وقت مدد کے لیے تیار رہے گا۔

چک ہیگل کا کہنا تھا کہ فوجی انفرا سٹرکچر کی اس طرح تبدیلی سے امریکہ کو یورپ میں اپنی فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے امریکہ اور یورپ کے درمیان مضبوط پارٹنرشپ وجود میں آسکے گی جو نیٹو کو مزید طاقتور بنانے میں مدد گار ہوگی۔

News ID 1847814

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha