28 دسمبر، 2014، 7:39 AM

امریکہ

امریکہ میں ایک خاتون کو پڑوسی کا کتا قتل کرنا مہنگا پڑ گیا

امریکہ میں ایک خاتون کو پڑوسی کا کتا قتل کرنا مہنگا پڑ گیا

مہر نیوز/28 دسمبر/2014 : امریکہ میں ایک خاتون کو پڑوسی کا کتا چوری کرکے اسے ہلاک کرنا اتنا مہنگا پڑگیا کہ عدالت نے اسے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک خاتون کو پڑوسی کا کتا چوری کرکے اسے ہلاک کرنا اتنا مہنگا پڑگیا کہ عدالت نے اسے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔اطلاعات کے مطابق پیٹرز برگ کے علاقے الیگھنی کاؤنٹی کی رہائشی خاتون گیسلی پیرس پر اپنے پڑوسی کا کتا چرانے اور اسے بیماری کے باعث انجیکشن کے ذریعے ہلا ک کرنے کا مقدمہ گزشتہ ایک سال سے زیر سماعت تھا جس میں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پیرس کو چوری کرنے اور جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے کے جرم میں مجرم قراردیتے ہوئے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اخبار کے مطابق گزشتہ سال پیرس نے کینسر کے مریض اپنے پڑوسی مارک بوہلر کا’’ تھور‘‘ نامی کتا چرا یا تھا جس پر پڑوسی نے کتے کی گمشدگی کا مقدمہ عدالت میں دائر کردیا اور عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزمہ کا کہنا تھا کہ اسے کتا ایک پہاڑی سے ملا جس کے بعد وہ اسے گھر لے آئی اور اس کی دیکھ بھال کرتی رہی لیکن کتا چونکہ بیمار تھا اور اس کی بیماری جب شدت اختیار کرگئی تو اسے ’یوتھانائزڈ‘ کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے سرکاری وکیل نےکہا کہ پیرس کو بتا دیا گیا تھا کہ کتا کس کا ہے لیکن اس کے باوجود اس نے مالک سے رابطہ نہیں کیا جس پر عدالت نے اسے چوری اور جانور سے بدسلوکی کا مجرم قراردیتے ہوئے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم صادر کردیا جبکہ ملز مہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت میں ان کی سزا کے بارے میں فیصلہ سنایا جائے گا جو کم از کم 10 سال تک ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے دنیا میں ہزاروں بےگناہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے امریکی عدالتیں بےگناہ افراد کے قتل میں امریکی حکام کے خلاف سزا کیوں نہیں سناتی ہیں یا سیاہ فام افراد کے قتل کے خلاف سفید فام پولیس افسروں کو کیوں معاف کردیا جاتا ہے اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں جانوروں کی بڑی قدر و قیمت ہے لیکن انسانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں بالخصوص اگر انسان سیاہ فام ہوں یا غیر امریکی ہوں تو ان کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

News ID 1846999

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha