مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب پہاڑی علاقے سے مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئےہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب پہاڑی علاقے میں مسافروں سے بھری بس موڑ کاٹتے ہوئے تقریبا 2 ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، 38 افراد کی گنجائش والی بس میں 67 افراد سوار تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ متعدد زخمیون کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ