12 اکتوبر، 2014، 2:15 PM

پاکستان

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کے حل پر تاکید

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کے حل پر تاکید

مہر نیوز/12 اکتوبر/ 2014 ء :پاکستانی وزير اعظم کےخارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کے حل پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزير اعظم کےخارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کے حل پر تاکید کی ہے۔ خارجہ امور اور قومی سکیورٹی کے مشیرسرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کررہی ہیں، بھارت نے یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر تک لائن آف کنٹرول کی 20 جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 22 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں، اس دوران بھارتی فائرنگ سے 12 پاکستانی شہری شہید اور 52 زخمی ہوئے جن میں 9 پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں، بھارتی فائرنگ پر پاکستان نے ذمہ داری کےساتھ جوابی کارروائی کی۔ خارجہ امور اور قومی سکیورٹی کے مشیرسرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کررہی ہیں، بھارت نے یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر تک لائن آف کنٹرول کی 20 جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 22 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں، اس دوران بھارتی فائرنگ سے 12 پاکستانی شہری شہید اور 52 زخمی ہوئے جن میں 9 پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں، بھارتی فائرنگ پر پاکستان نے ذمہ داری کےساتھ جوابی کارروائی کی۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو یاد دہانی کروا رہا ہے۔

News ID 1842144

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha