مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں.
اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولا کے قریب کشتی خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں پیدا ہونے والی بڑی لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی، حادثے کے وقت کشتی میں 35 افراد سوار تھے جن میں سے 9 کو بچا لیا گیا اور 14 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 12 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ