مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرؤلی میں 5 ملزمان نے14 سالہ دلت لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بس سے باہر پھینک دیا۔ بیہوش اور زخمی حالت میں لڑکی بس کے نیچے آنے سے بچ گئی ، پولیس کے مطابق اس واقعے میں بس کا ڈرائیور اور دوخاکروب شامل ہیں ، جنھوں نے گاوٴں لوٹتے ہوئے لفٹ مانگنے والی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی،پولیس نے لڑکی کا بیان رکارڈ کرلیا ہے اور اس واقعہ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ہندوستان میں بے پردگی اور بے حیائی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوگيا ہے۔
مہر نیوز/ 21 اپریل / 2014 ء :ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرؤلی میں 5 ملزمان نے14 سالہ دلت لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بس سے باہر پھینک دیا۔
News ID 1835295
آپ کا تبصرہ