14 اپریل، 2014، 1:04 PM

امریکہ

امریکی سنگدل خاتون نے اپنے 7 بچوں کو ہلاک کردیا

امریکی سنگدل خاتون نے اپنے 7 بچوں کو ہلاک کردیا

مہر نیوز/ 14 اپریل / 2014 ء :امریکی ریاست یوٹا میں ایک امریکی سنگدل عورت نے اپنے ہی 7 بچوں کو قتل کرکے لاشیں ڈبوں میں چھپا دیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست یوٹا میں ایک امریکی سنگدل عورت نے اپنے ہی 7 بچوں کو قتل کرکے لاشیں ڈبوں میں چھپا دیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست یوٹاہمیں ایک شخص کو اپنے گھر کے گیراج میں صفائی کے دوران ایک نومولود بچے کی لاش ملی، جس کی اطلاع اس نے پولیس کو کی، پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو اسے مختلف جگہوں پر رکھے گئے ڈبوں سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے مکان میں رہائش پذیر شخص کی سابق بیوی میگن ہنٹسمین نامی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق میگن ہنٹسمین نے گزشتہ 10 سال کے دوران 7 بچوں کو جنم دیا اور پیدائش کے فوری بعد انہیں مار دیا،پولیس کے مطابق انہیں اس بارے میں اطلاع خاتون کے سابق شوہر نے دی۔

News ID 1835094

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha