13 فروری، 2014، 1:06 PM

پاکستان

پاکستان میں رشتے کے انکار پر لڑکے نے لڑکی کی ناک کاٹ دی

پاکستان میں رشتے کے انکار پر لڑکے نے لڑکی کی ناک کاٹ دی

مہر نیوز/ 13 فروری/ 2014 ء :پاکستان کے شہر بہاؤل نگرمیں چک بتیانہ میں رشتےسے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر بہاؤل نگرمیں چک بتیانہ میں رشتےسے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی۔اطلاعاتکے مطابق بہاولنگر کے چک بتیانہ میں دوسری برادری کی لڑکی سے شادی کے خواہش مند جمشید نامی ملزم نے شادی سے انکار پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر فریدہ نامی لڑکی کی ناک کاٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔ واقعہ کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔درندہ صفت ملزم کی جانب سے لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ آج علی الصبح پیش آیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

News ID 1833254

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha