مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں شدید برفباری کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سب سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی، جاپانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث ٹریفک حادثات کے 3 ہزار 200سے زائد واقعات پیش آئے ہیں جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اورر 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب جاپان کی قومی ایئرلائن نے خراب موسم کے باعث 742 پروازیں منسوخ جب کہ بلٹ ٹرین کی سروس بھی غیر معینہ مدت تک بند کردی گئی ہے جس سے لاکھوں شہری سفری سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔
مہر نیوز/ 9 فروری/ 2014 ء :جاپان میں شدید برفباری کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
News ID 1833096
آپ کا تبصرہ