گوجرانوالہ میں دوامام بارگاہوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 افراد شہید

مہر نیوز/9 نومبر/2013ء:پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ کی دوامام بارگاہوں میں دہشت گردوں نے گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 3افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ کی دوامام بارگاہوں میں دہشت گردوں نے گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 3افراد شہید ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے وقت پیش آیا۔ جب مسلح دہشت گردوں نے پہلے محلہ شاہ رخ کالونی میں واقع امام بارگاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے امام مسجد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے ملزمان نے امام صاحب کو فائرنگ کا اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تلاوت قرآن پاک کررہے تھے۔ فائرنگ کا دوسراواقعہ مومن پورہ میں واقع امام گاہ کے اندر پیش آیا۔ جس سے 2نمازی شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

News Code 1830175

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha