مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی قرقیزستان کے دارالحکومت بشکک میں شانگہائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کے بعد کل رات وطن واپس پہنچ کئے ہیں۔صدر روحانی نے بیشکک میں روس، چین، قرقیزستان، قزاقستان، افغانستان، تاجیکستانکے صدور سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ایرانی صدر نے ہندوستان کے وزير خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ روحانی نے شانگہاغی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے اور ایران اپنے حقوق سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا، صدر روحانی نے کہا کہ ایران تمام معاملات کو مذاکرات اور باہمی احترام کی روشنی میں حل کرنے کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ شانگہائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان اور منگولیہ شامل ہیں جبکہ ایران، پاکستان، ہندوستان اور افغانستان مبصر اور ناظر کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔
مہر نیوز/ 14 ستمبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی قرقیزستان کے دارالحکومت بشکک میں شانگہائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کے بعد کل رات وطن واپس پہنچ کئے ہیں۔
News ID 1827808
آپ کا تبصرہ