مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کناورل بیس سے امریکہ نے سیارہ بردار راکٹ خلا کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ ریاست فلوریڈا کے کیپ کناورل بیس سے ڈیلٹا 4 نامی بغیر پائلٹ کا راکٹ ایک مواصلاتی سیارے کو لے کر خلا کی طرف روانہ ہوگیا۔ یہ سیارہ امریکی فوج اور آسٹریلیا سمیت اس کے اتحادیوں کے لیے معلومات فراہم کرے گا۔ آسٹریلیا نے اس راکٹ کی تیاری اور اسے خلا میں بھیجنے کے لیے تقریبا 71 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا 2029 تک اس سیارے سے فائدہ اٹھاسکے گا۔
مہر نیوز/8اگست /2013ء: امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کناورل بیس سے امریکہ نے سیارہ بردار راکٹ خلا کے لیے روانہ کر دیا ہے۔
News ID 1826100
آپ کا تبصرہ