3 جنوری، 2013، 11:05 AM

رہبر معظم نے آیت اللہ تہرانی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم نے آیت اللہ تہرانی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی

مہر نیوز/ 3 جنوری/ 2013ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح آٹھ بجے مدرسہ عالی شہید مطہری میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس کے بعد قرآن مجید کی تلاوت اور عزاداری کا پروگرام منعقد ہوا اور پھر مرحوم کی تشییع جنازہ ادا کی گئی اور مرحوم کو حضرت شاہ عبد العظیم کے روضے میں سپرد خاک کردیا گيا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے حسینیہ امام خمینی(رہ)  میں آج رات نماز مغرب و عشاء کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزامنعقد ہوگي۔

 

واضحرہےکہ آیت اللہ مجتبی تہران کا کل 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا وہ حضرت امام خمینی (رہ) کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے۔

News ID 1782824

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha