21 نومبر، 2012، 4:21 PM

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک

مہر نیوز/ 21 نومبر/ 2012ء: پاکستان کے علاقے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور خاتون سمیت بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے علاقے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور خاتون سمیت بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک فوجی گاڑی سکول کے بچوں کو لینے شہباز ٹاؤن سے چھاؤنی کی طرف جا رہی تھی۔ سکول کی گاڑی کے ساتھ حفاظت کے لیے تعینات فوجیوں کی گاڑی کو موٹر سائیکل پر نصب ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ لیجایا گیا جن میں سے ایک خاتون سمیت آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی جگہ سے ایک اور بم بھی برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

News ID 1749827

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha