24 جولائی، 2012، 7:10 PM

اسرائيلي حکام

فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے کے لئے اسرائيلي ہائي کورٹ سے رجوع

فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے کے لئے اسرائيلي ہائي کورٹ سے رجوع

مہر نیوز/ 24 جولائی /2012ء: اسرائيلي حکام نے مقبوضہ علاقے کے 8 فلسطيني ديہاتوں ميں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کي اجازت کے لئے اسرائيلي ہائي کورٹ سے رجوع کرليا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيلي حکام نے مقبوضہ علاقے کے 8 فلسطيني ديہاتوں ميں فلسطینیوں کے مکانات  مسمار کرنے کي اجازت کے لئے اسرائيلي ہائي کورٹ سے رجوع کرليا ہے.اسرائيلي حکام نے مؤقف اختيار کيا ہے کہ مجاز ‘ طبان ‘ سفائي ‘ فخيط ‘ حلاوي ‘ مرکيز ‘ جنبہ اور ذوبہ نامي گاؤں اسرائيلي فوجيوں کي فائرنگ رينج کي حدود ميں واقع ہيں اور اسرائيلي فوجيوں کي مشقوں کے دوران ان علاقوں ميں فلسطيني باشندوں کي موجودگي ان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتي ہے. اسرائيل ميں انساني حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں نے مذکورہ ديہات ميں موجود فلسطيني باشندوں کے گھروں اور ديگر عمارتوں کو مسمار کرنے کي مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں کے مکينوں کي بڑي تعداد اپني پيدائش سے يہاں قيام پذير ہے. واضح رہے کہ امریکہ نواز عرب حکمرانوں نے آج تک فلسطینیوں کے حقوق بحال کرنے کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا بعض ذرائع کے مطابق عرب خلیجی ریاستوں میں امریکی اور اسرائیلی حکمراں مسلط ہیں جنھوں نے عرب عوام کو اپنے شکنجوں میں جکڑ رکھا ہے اور جہاں عوام کو اپنے حق رائے دہی کی کوئی اجازت نہیں ہے۔

News ID 1657652

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha