مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جمرود میں ریموٹ کنٹرل دھماکے سے29 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں سے ستائیس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ باب خیبر کے قریب مرکزی جمرود بازار میں ہوا، دھماکے سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور بازار میں موجود راہ گیر بھی دھماکے کا نشانہ بنے، اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 29افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ35زخمی ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جن بعض کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔
مہر نیوز-10 جنوری 2012ء: پاکستان کے علاقہ جمرود میں ریموٹ کنٹرل دھماکے سے29 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1506505
آپ کا تبصرہ