26 دسمبر، 2011، 3:57 PM

کراچی

کراچی میں عمران خان کی حمایت میں ایک لاکھ افراد کا اجتماع

کراچی میں  عمران خان کی حمایت میں ایک لاکھ افراد کا اجتماع

مہر نیوز-26 دسمبر 2011ء: پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نئے سیاستداں عمران خان کی حمایت میں ہونے والے اجتماع میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی عمران خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لاس انجلس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نئے سیاستداں  عمران خان کی حمایت میں ہونے والے اجتماع میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی عمران خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق اس اجتماع میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کسی امیدوار کو اس وقت تک پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملے گا جب تک وہ امیدوار اپنے اثاثوں کا اعلان نہیں کرے گا۔ مزار قائد کے قریب بانی پاکستان کے یوم ولادت پر تقریر کرتے ہوئے عمران خان نے پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے ایک ایسی ٹیم بنا رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں بنی ہوگی اور اس میں کسی کو بھی سفارش پر بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ محمد علی جناح کے مزار پر وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے کلمات پر عمل کریں گے، انہوں نے عوام کا ایک پیسہ بھی چوری نہیں کیا تھا وہ اس کی پیروی کریں گے۔

News ID 1494001

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha