5 جولائی، 2018، 8:04 PM

مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا

مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مزار پر حاضری کے سلسلے میں وہابیوں کی تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مزار پر حاضری کے سلسلے میں وہابیوں کی تنقید  کو رد کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان نے پاک پتن مزار پر دورے کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی تاہم احاطے میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے مزار کی چوکھٹ پر بوسہ اور سجدہ کیا جس پر وہابیوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ دین کے متعلق میرا بہت زیادہ مطالعہ ہے، بابا فرید، شمس تبریز جیسے لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا، بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔ پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا، مرشد سے جو عشق ہوتا ہے اسے شرک نہیں کہا جا سکتا، کلمہ گو شرک کیسے کر سکتا ہے، عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔

News ID 1881970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha