11 اگست، 2011، 4:35 AM

پاکستان

بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک

بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک

مہر نیوز- 11 اگست 2011ء: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی رات کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں کلی کیبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود دوپولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہواہے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ بدھ کے روز نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر ایک سکول ٹیچر کوگولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ ادھرتربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دومزدور ہلاک ہوئے ہیں ۔

News ID 1380748

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha