پاکستان کےوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے

پاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات کے مطابق پاکستان کےوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات کے مطابق پاکستان کےوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے کُل اثاثے کی مالیت ایک کروڑ 94 لاکھ روپے ہے۔ ان کے پاس 63 لاکھ روپے کا پنجاب کے شہر ملتان میں مکان ہے، ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے۔ اس کے علاوہ وہ دو سو تولے سونے کے مالک بھی ہیں۔ تاہم ان کے پاس گاڑی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میںنون لیگ کے رہنما اورقائد حزبِ اختلاف چوہدری نثار علی خان کے اثاثوں میں ملک کے مختلف شہروں میں چھ زمینیں ہیں، ایک مکان اور فیض آباد میں 98 کنال زمین اور پنجاب کے شہر چکری میں 430 کنال اراضی ہے۔ ان کے پاس ایک مرسڈیز گاڑی اور ایک پجیرو بھی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی کے کُل اثاثے تین کروڑ چار لاکھ روپے کے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے اثاثوں میں دو مکانات ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ بتیس لاکھ روپے ہے اور اس کے علاوہ نوے ایکڑ زمین بھی ہے۔ ان کے پاس ایک گاڑی بھی ہے جس کی مالیت دو کروڑ چھ لاکھ روپے ہے۔ نقدی میں ان کے پاس چار کروڑ چھ لاکھ روپے ہیں۔

News Code 1294489

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =