مہر خـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہویرہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر تہران میں عوام کے ہمراہ عظيم الشان ریلی میں شرکت کی ۔تہران کے عوام آزادی اسکوائر میں جمع ہونگے جہاں صدر احمدی نژاد ان سے خطاب کریں گے۔ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے تہران سمیت ایران کےتمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں عظیم الشان عوامی ریلیوں کا آغازہوگيا ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے ہر سال ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں اور لوگ جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ ان ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ ایران میں انقلاب اسلامی 22 بہمن 1357 ہجری شمسی مطابق 11 فروری 1979 ء کو حضرت امام خمینی(رہ) کی قیادت اور راہنمائی میں کامیاب ہوا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر تہران میں عوام کے ہمراہ عظيم الشان ریلی میں شرکت کی۔ صدر احمدی نژاد آزادی اسکوائر پر عوام کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
News ID 1251039
آپ کا تبصرہ