16 نومبر، 2010، 3:09 PM

مکہ مکرمہ

مکہ مکرمہ میں حجاج کرام آج منی میں رمی جمرہ اولی اور قربانی دیکر احرام کھول دیں گے

مکہ مکرمہ میں حجاج کرام آج منی میں رمی جمرہ اولی اور قربانی دیکر احرام کھول دیں گے

مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کل عرفات میں وقوف کرنے اور رات مزدلفہ میں گزآرنے کے بعد آج صبح منی میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رمی جمرہ اولی، سرمنڈوانے اور قربانی اداکرکے احرام کھول دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کل عرفات میں وقوف کرنے اور رات مزدلفہ میں گزارنے کے بعد آج صبح منی میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رمی جمرہ اولی، سرمنڈوانے اور قربانی  اداکرکے احرام کھول دیں گے۔ اور پھر مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف کعبہ، نماز طواف ، طواف نساء اور نماز طواف نساءاور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے، بعد میں حجاج کرام منٰی واپس لوٹ جائیں گے، جہاں وہ کل اور پرسوں ظہر تک  قیام کریں گے اور اسطرح فریضہ حج مکمل کرکے مکہ لوٹ آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق  اس سال تین ملین کے لگ بھگ مسلمان فریضہ حج ادا کررہے ہیں

News ID 1193287

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha