12 ستمبر، 2010، 1:14 PM

شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دتہ خیل علاقہ میں امریکی ڈرون حملے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں  دتہ خیل علاقہ میں امریکی  ڈرون حملے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق علی الصباح دتہ خیل کے علاقے نوی اڈہ میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دومیزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔حملے کا نشانہ بننے والا گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دوماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

News ID 1149654

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha