مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں نے 18میزائل فائرکیے جس میں ایک گاڑی اور مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ڈرون حملوں کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دتہ خیل کے سرحدی علاقے ڈوگا میں ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے تین میزائل داغے گئے جس کے بعدامدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ اسی دوران مزید6 میزائل فائر کیے گئے جبکہ دیگر علاقوں میں9میزائل حملے کیے گئے جن میں مکانات کوبھی نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ