مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین میں اموات اور بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ایچ آئی وی(ایڈز) ہے۔حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این ایڈز نے ایک پانچ سالہ منصوبے کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے مرد اور عورتوں میں ایسے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جس سے عورت کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ عورتوں پر تشدد کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔یو این ایڈز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مشل سڈبی کا کہنا ہے کہ ’خواتین اور لڑکیاں مظلوم نہیں ہیں، وہ ایسی طاقت ہیں جس سے معاشرے میں تبدیلی آتی ہے۔‘یو این ایڈز نے خبردار کیا ہے کہ ایچ آئی وی کی بیماری کے سامنے آنے کے30سال بعد بھی ایچ آئی وی سروسز عورتوں کی خصوصی ضروریات کو پورا نہیں کر رہی ہیں اور وہ آج بھی اس کا زیادہ شکار ہو رہی ہیں۔افریقہ میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں60فیصد عورتیں ہیں اور افریقہ کے جنوبی حصے میں ایک ہی عمر کے نوجوان مرد اور عورتوں میں خواتین کو یہ مرض لاحق ہونے کا خطرہ مردوں سے تین گناہ زیادہ ہے ایڈز کے مہلک مرض سے بچنے کے لئے جنسی بے راہ روی سے اجتناب بہت ضروری ہے۔
اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین میں اموات اور بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ایچ آئی وی(ایڈز) ہے۔
News ID 1055889
آپ کا تبصرہ