مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے قریب بحر الکاہل میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔دارالحکومت سانتیاگو میں عمارتیں لرز گئیں اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز چلی کے شہرکنسپکسن کے قریب سمندر میں تقریباً ساٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔یو ایس پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چلی ، ایکواڈور ،پیرو، کولمبیا ،انٹارکٹیکا،پاناما اور کوسٹاریکاکے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے ۔رائٹرزکے مطابق زلزلہ صبح ساڑھے پانچ بجے آیا جس کے جھٹکے دس سے تیس سیکنڈ تک جاری رہے ،زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ارجنٹائن میں بھی محسوس کئے گئے۔
آپ کا تبصرہ