غزہ صہیونیوں کا قبرستان بن جائے گا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی تنظیم حماس غزہ کو اسرائيلی فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردےگي۔ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے آج پارلیمنٹ میں اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مہر کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج ایران کی پارلیمنٹ میں ایرانی پارلیمانی نمائندوں نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم میں امریکہ اور بعض عربی ممالک کو شریک جرم قراردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس موقع پر پارلیمنٹ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے غیور اور بہادر جوان غزہ کو اسرائیلی فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیں گے انھوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لئے ایران کی طرف سے حکومتی اور پارلیمانی سطح پر سفارتی کوششیں جاری ہیں کئی ممالک میں اس وقت ایرانی وفود سفارتی سرگرمیوں میں مشغول ہیں ۔لاریجانی کی تقریر کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کی۔ ہزاروں ایرانی طلباء مہر آباد ایئرپورٹ پر غزہ جانے کے لئے بےچین ہیں اور دھرنا لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ایرانی حکومت ، عوام اور پارلیمنٹ متحدہ طور پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ہمراہ ہیں ایران کے اعلی روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ غزہ میں شہید ہونگے وہ شہداء بدر و احد کے ہمراہ پیغمبر اسلام (ص)کی بارگاہ میں حاضر ہونگے۔

 

News Code 812055

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =