1 اپریل، 2018، 12:46 PM

اسرائیلی دہشت گرد حکمراں صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں

اسرائیلی دہشت گرد حکمراں صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد حکمراں صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظيم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے سربراہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے غزہ  میں  اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد حکمراں صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

لاریجانی نے فلسطینیوں کی وطن واپسی کے دن ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کو مجرمانہ اور بہیمانہ اقدام قراردیتے ہوئےکہا اسرائيل نے پرامن ریلی پر فائرنگ کرکے اپنی بربریت اور جارحیت کا ثبوت دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسرائيل کے فلسطینیوں پر جاری مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے کیونکہ امریکہ اسرائيل کے وحشیانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

لاریجانی نے امریکی صدر کی طرف سے امریکہ کے سفارتخانہ کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کو ایک بہت بڑي سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سےخطے کے امن کو  بہت بڑا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

لاریجانی نے مسلم ممالک کے پارلیمانی سربراہان سے کہا ہے کہ وہ باہمی اتحاد کے ساتھ فلسطینی مسلمانوں کے جائز اور مسلّم حقوق کا بھر پور دفاع کریں۔

News ID 1879746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha