مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولو ریڈوکے جنگلات میں آگ لگنے سے فائر فائٹنگ پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک قصبہ مکمل طور پرجل گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث نو ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔آگ سے گیارہ سو افراد کی آبادی پر مشتمل قصبہ آرڈوے ٹاؤن بھی جل گیا جسے پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا ۔ فائر فائٹرزنے پچاس فیصد سے زائد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے کم از کم بیس عمارتیں بھی جل گئی ہیں جن میں سے چار آرڈوے ٹاؤن کی حدود میں تھیں۔ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران آگ بجھانے میں استعمال ہونے والا ایک طیارہ گرنے سے فائر فائٹنگ پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ کرولی کاؤنٹی میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ