مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نےسری لنکائی وزیر خارجہ کے ساتھ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عراق کے معاملے پرامریکہ کے ساتھ مذاکرات اسی صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیںجب امریکہ ماضی کی اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کردے انھوں نے کہا کہ ایران عراقی عوام اور حکومت کی مدد کے لئے کامیاب مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ عراقی عوام کے آلام و مصائب ختم ہوسکیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب امریکہ عراق میں اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کردے واضح رہے کہ عراق میں ایرانی سفیر حسن کاظمی قمی پیر کو اپنے امریکی ہم منصب رائن سی کروکر کے ساتھ بغداد میں ملاقات کررہے ہیں ، یہ1979کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا پہلا رابطہ ہے
آپ کا تبصرہ