مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کی آٹھ مزدور یونینوں نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کے حالیہ اقدامات کو ناکافی سمجھتے ہوئے یکم دسمبر کو سرکاری شعبے میں نئی ہڑتال کریں گی۔
ان یونینوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے تعین کے لیے بنیادی اشاریے کو منجمد رکھنے کا فیصلہ واپس لینے، ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بہتر بنانے کے لیے نظامِ ادائیگی میں اصلاحات اور خواتین و مردوں کے درمیان تنخواہوں اور ملازمت کے مواقع میں مساوات کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل 17 نومبر کو ہونے والی ہڑتال اور مظاہروں میں مختلف ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 46 ہزار سے پانچ لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ