مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے جنوبی یمن کے شہر عدن سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے تک پیش قدمی کرلی ہے۔ یہ 2015ء کے بعد عدن کی جانب ان کی سب سے قریبی پیش قدمی شمار ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے تقریبا تین روز قبل پہاڑی علاقے المقاطرہ میں سعودی عناصر کے ٹھکانوں پر حملہ شروع کیا تھا اور فوجی ذرائع کے مطابق اس علاقے کی بلند چوٹیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
المقاطرہ کا علاقہ تعز۔عدن مرکزی شاہراہ پر واقع ہے اور ایک اہم گزرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے، جو زیرِ کنٹرول علاقوں کو شہر تعز سے ملاتی ہے۔ یمنی فورسز کی پیش قدمی کے بعد سعودی عناصر اس علاقے سے پسپا ہو کر طور الباحہ کی جانب چلے گئے۔
فوجی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں یمنی فورسز کو آبنائے باب المندب کے قریب واقع پہاڑی سلسلوں کے ساتھ مخالف عناصر پر دونوں جانب سے دباؤ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ یہ بلندیاں زمینی راستوں اور فوجی پوزیشنوں پر کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ