5 اکتوبر، 2026، 11:27 AM

عراق کے 12 صوبوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن، درجنوں دہشت گرد اور بعثی عناصر گرفتار

عراق کے 12 صوبوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن، درجنوں دہشت گرد اور بعثی عناصر گرفتار

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ملک کے 12 صوبوں میں وسیع پیمانے پر سکیورٹی کارروائیوں کے دوران درجنوں مطلوب افراد کی گرفتاری اور دہشت گردی سے متعلق متعدد نیٹ ورکس کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحشد الشعبی کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران مختلف صوبوں میں کیے گئے انٹیلی جنس اور سکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دہشت گرد گروہوں اور کالعدم بعث پارٹی سے وابستہ کئی نیٹ ورکس کو بھی بے نقاب کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔

بیان کے مطابق گرفتار افراد میں کم از کم 23 ایسے عناصر شامل ہیں جن کے کالعدم بعث پارٹی سے روابط ثابت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی سے متعلق معلومات افشا کرنے میں ملوث متعدد افراد کو بھی شناخت کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔

الحشد الشعبی نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں اور نقل و حرکت کے بارے میں فوری طور پر سکیورٹی اداروں کو آگاہ کریں تاکہ دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کی عسکری شکست کے باوجود ملک میں دہشت گردی کے خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے، اسی لیے الحشد الشعبی اور دیگر سکیورٹی ادارے عراق بھر میں انسدادِ دہشت گردی اور استحکامِ امن کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1941875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha