مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن بغداد کے ساتھ طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق عراق میں اتحادی افواج کی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے اور 30 ستمبر تک اپنے فوجیوں کا انخلا مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یہ تاریخ آپریشن عزم راسخ کے اعلان کردہ اختتام کے ساتھ ہی مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منتقلی عراق کی سکیورٹی فورسز، بشمول پیشمرگہ فورسز، کی صلاحیتوں میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی کی جانب سے ملک کی خودمختاری کے نفاذ، عراق کے اندر یا اس کی سرزمین سے ہونے والے حملوں کی روک تھام اور ایسا شراکت داری کا نظام قائم کرنے کی کوششوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا بھی اعادہ کیا جس سے دونوں ممالک کے مفادات پورے ہوں۔
آپ کا تبصرہ