23 ستمبر، 2026، 5:42 PM

نوجوان نسل ایران کے روشن مستبقل کی ضامن ہے، قالیباف

نوجوان نسل ایران کے روشن مستبقل کی ضامن ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ نئی نسل اپنے پاکیزہ دل، تخلیقی صلاحیتوں اور مضبوط عزم کے ذریعے ایران کا مستقبل روشن کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہم اس انتظار میں ہیں کہ گذشتہ دو دہائیوں میں پیدا ہونے والی نوجوان نسل کے مضبوط ہاتھ ایران کے مستقبل کی ضمانت بنیں گے اور وہ اپنے بڑے، پاکیزہ دلوں اور تخلیقی صلاحیتوں سے ملک کا مستقبل تعمیر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، محمد باقر قالیباف نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر تہران میں بوائز پرائمری اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اساتذہ اور طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مبارکباد دی۔

انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے عزیز ایران کے ایک باصلاحیت اور باشعور نسلی سلسلے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نہ صرف آپ ایران کا شاندار مستقبل دیکھیں گے بلکہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے منتظمین، اساتذہ، مربیوں اور والدین کی محنت اور رہنمائی سے، اپنے ذہن، دل اور عزم کے ذریعے ملک کا مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ طلبہ ایسی نسل کے وارث ہیں جس نے دفاع مقدس کے دوران سب سے زیادہ شہید طلبہ پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے تعلیمی سال کے آغاز ہی کے موقع پر صدام نے ایران کی سرزمین پر حملہ کیا اور دفاع مقدس کے دوران ایرانی طلبہ نے محاذوں پر سب سے زیادہ شرکت کی، مؤثر کردار ادا کیا اور اپنی آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ شہادتیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طلبہ اسی نسل کے وارث ہیں۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ طلبہ نے صرف گرمیوں کی چھٹی گزار کر اسکول واپسی نہیں کی بلکہ ہم نے ایک پوری تاریخ کا سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر ایرانی قوم نے عزم و کوشش، محبت، قربانی اور ایثار کے ذریعے شیطانی اور مجرمانہ دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کی۔

قالیباف نے کہا کہ آج ایسے حالات میں اسکول کھل رہے ہیں کہ میناب اور دیگر علاقوں کے اسکولوں میں آپ کے بہت سے ہم جماعت اور ہم عمر طلبہ دشمن کے حملوں کا نشانہ بن کر شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ درحقیقت اس لیے گئے کہ ہمارا عزیز ایران باقی رہے۔

انہوں نے طلبہ کے ہاتھ میں موجود پرچم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوبصورت پرچم اس قوم کی شناخت اور عزت و اقتدار کی علامت ہے، جو آسانی سے حاصل نہیں ہوا بلکہ اس کے لیے بے شمار قربانیاں اور کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہدا نے اپنی جانیں اس لیے قربان کیں تاکہ ہمیں یہ بتا سکیں کہ اس ملک کا مستقبل آپ کا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شہید امام خامنہ ای کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے جو آج کے معاشرے اور دنیا سے بلند تر انداز میں زندگی گزارتے تھے۔ انہوں نے ایک عظیم استاد، عظیم ترین مربی، رہبر اور رہنما کی حیثیت سے ہمیں زندگی گزارنے کا طریقہ دکھایا۔ انہوں نے مجاہدانہ انداز میں کوشش کی، تدبر کے ساتھ فیصلے کیے، بہادری سے عمل کیا، شہیدانہ زندگی گزاری اور خلوص کے ساتھ شہادت حاصل کرکے اعلی علیین کی طرف روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب شہید رہبر کے احسان مند ہیں اور ہمیں خدا کے حضور شہدا اور امام شہدا کے راستے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے اور اپنے ولی امر حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کرتے ہوئے متحد اور یکجا ہوکر آگے بڑھنا چاہیے۔

News ID 1941604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha