مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 760 سے زائد ڈرونز مقبوضہ علاقوں کی جانب داغے گئے، جن میں سے بہت سارے فضائی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے اہم اور حساس مقامات پر جا کر لگے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران بڑی تعداد میں انتہائی درست اور کم لاگت والے ڈرونز تیار کر رہا ہے، جو جنگی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صہیونی میڈیا کے مطابق، ایران نے خود کو ایک طویل جنگ کے لیے پہلے سے تیار کر رکھا ہے، جو اس کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے قبل مغربی میڈیا بھی اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ ایران کے کم قیمت ڈرونز نے خطے میں نصب مہنگے دفاعی نظام کو تھکا کر رکھ دیا ہے اور ان کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ