مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں مسلح گروہوں کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے درمیان ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اس ملاقات میں جولانی کی قیادت اور عبوری مرحلے میں اُن کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کی تعمیر نو اور ترقی کے عمل میں ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے 10 مارچ کے معاہدے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں شام کی جمہوری فورسز کو شامی فوج میں ضم کرنے کی شق بھی شامل ہے۔
امریکی فریق نے مزید زور دیا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان ایک سکیورٹی معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔
ٹرمپ نے اس ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ شام پر لگائی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔
امریکی صدر نے ملاقات کے بعد کہا کہ جولانی ایک مضبوط رہنما ہیں۔ میں جولانی کو پسند کرتا ہوں اور شام کی کامیابی کے لیے جو بھی ضروری ہوگا ہم کریں گے۔ شام مشرق وسطیٰ کا ایک اہم حصہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ کامیاب ہو۔
آپ کا تبصرہ