12 ستمبر، 2025، 5:09 PM

امریکی و اسرائیلی جارحیت پر یورپ کی خاموشی شرمناک ہے، عراقچی کی گوٹریش سے ٹیلیفونک گفتگو

امریکی و اسرائیلی جارحیت پر یورپ کی خاموشی شرمناک ہے، عراقچی کی گوٹریش سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو میں کہا کہ امریکی اور صہیونی جارحیت پر یورپ کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی عالمی امن و انصاف کے اصولوں کو مجروح کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپ کے تین بڑے ممالک کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحانہ حکمت عملی پر یورپ کی خاموشی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے این پی ٹی کے اصولوں کے مطابق عمل کررہا ہے۔ اقوام متحدہ اور رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملوں کے خلاف واضح مؤقف اختیار کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کا رویہ اپنایا ہے اور اپنے سیف گارڈز کے تقاضوں کی تکمیل کے لیے تعمیری مذاکرات کیے ہیں۔ یورپی ممالک اور سلامتی کونسل کے اراکین کو اس سفارتی عمل کا اعتراف اور حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جارحیت پر یورپ کی پالیسی اور اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کی دھمکی کو یکسر مسترد کر دیا۔

عراقچی نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کو ایک سنگین عالمی مسئلہ قرار دیا۔ اور عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس جارحیت اور غزہ کے المناک واقعات کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

اسی تناظر میں انہوں نے قطر پر اسرائیل کی جارحیت کی بھی مذمت کی۔

News ID 1935310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 18:19 - 2025/09/12
      0 0
      اسلامی ریاستوں کے حکمران اور کچھ نہ کریں صرف یمن کو میزائل اور ایرڈفنس کا سامان دیں تو یمن اکیلے ہی اسرائیل سے نمٹ لے گا۔