4 ستمبر، 2025، 3:15 PM

نتن یاہو کی خطرناک پالیسی، اسرائیل کو تباہی سے کوئی اسے بچا نہیں سکتا، صہیونی اخبار

نتن یاہو کی خطرناک پالیسی، اسرائیل کو تباہی سے کوئی اسے بچا نہیں سکتا، صہیونی اخبار

اسرائیلی اخبار نے خبردار کیا کہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ کسی بھی لحاظ سے قابل عمل نہیں، نتن یاہو کی ضد اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو حکومت غزہ پر مکمل قبضے کے  منصوبے کو عملی جامہ پہنارہی ہے۔ صہیونی فوج اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے آپریشن کررہی ہے تاہم فلسطینی مقاومت کے جوابی حملوں کی وجہ سے قابض افواج کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غزہ کے زمینی حقائق کے پیش نظر مبصرین نتن یاہو کے منصوبے کو اسرائیل کے لئے نقصان دہ قرار دے رہے۔

صہیونی روزنامہ ہاآرٹز نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل روز بروز گہری تباہی اور بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور موجودہ حالات میں کوئی بھی اس کو تباہی سے نہیں بچاسکتا۔

اخبار نے اپنے اداریے میں غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سیکیورٹی کے اعتبار سے غیر ضروری ہے بلکہ اسرائیل کو ایک بڑے المیے کی جانب دھکیل رہا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ جنگ غزہ ہر معقول حد سے تجاوز کرچکی ہے۔ حماس کو شکست دینا، سیکیورٹی کنٹرول اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی جیسے نعرے اب زمینی حقائق کے پیش نظر بے معنی ہوچکے ہیں۔

ہاآرٹز نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائی بھی سیکیورٹی منطق سے عاری ہے۔ حتیٰ کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے بھی غزہ پر قبضے کے منصوبے کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔

اخبار کے مطابق کابینہ میں شامل تمام فوجی و سیکورٹی کمانڈرز قیدیوں کے تبادلے پر آمادہ ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ غزہ پر قبضہ انسانی و مالی لحاظ سے اسرائیلی فوج کے لیے مہنگا اور تباہ کن ثابت ہوگا۔ اس دوران قیدیوں کے اہل خانہ کے احتجاجات مسلسل جاری ہیں لیکن وزیرِاعظ نتانیاہو اپنی ضد پر قائم ہیں کیونکہ یہ جنگ سیاسی طور پر ان کے مفاد میں ہے اور یہی ضد غزہ کو تباہ اور اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔

ہاآرٹز نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں کاروائی فوراً روکی جائے، قیدیوں کو واپس لایا جائے اور جنگ کے بعد کے لیے وہ منصوبہ اپنایا جائے جسے عرب ممالک نے بین الاقوامی حمایت کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اخبار نے انتباہ کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسرائیل کو فوراً رُک جانا چاہیے۔

دوسری جانب، عبرانی روزنامہ معاریو نے اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل اسحاق بریک کے حوالے سے لکھا کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ اسرائیل کے لیے تباہ کن نتائج لائے گا۔

بریک نے کہا کہ یہ منصوبہ عملی طور پر ممکن نہیں اور اس سے مقبوضہ علاقوں میں وسیع انتشار پیدا ہوگا۔ ان کے مطابق، اسرائیلی فوج کی زمینی فورسز کی کمزوری اور اضافی افرادی قوت کی کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ فوج نہ تو حماس کو شکست دے سکتی ہے اور نہ ہی طویل عرصے تک قبضے والے علاقوں میں موجود رہ سکتی ہے۔

News ID 1935187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha