21 اگست، 2025، 8:24 AM

غزہ پر حملے کے ذریعے حماس کا خاتمہ ممکن نہیں، صہیونی فوجی اہلکار

غزہ پر حملے کے ذریعے حماس کا خاتمہ ممکن نہیں، صہیونی فوجی اہلکار

صہیونی فوجی اہلکار نے حماس کو ختم کرنے اور غزہ پر مکمل قبضے کے نتن یاہو کے منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو حکومت کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم دفاعی مبصرین اس منصوبے کو ناقابل عمل قرار دے رہے ہیں۔

 امریکی نشریاتی ادارے نے ایک اسرائیلی فوجی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے باوجود حماس کو نابود کرنے کا مقصد ہرگز پورا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، غزہ میں تعینات ایک اسرائیلی فوجی نے اعتراف کیا کہ وہ اس حقیقت سے شدید حیران ہے کہ ابھی تک ایسی جنگ کے بارے میں بات ہو رہی ہے جس کا اختتام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔ غزہ پر قبضے کا فیصلہ دراصل اسرائیلی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے مترادف ہے، کیونکہ حماس کا خاتمہ کسی طور ممکن نہیں۔

اس سے پہلے اسرائیل کے سابق آرمی چیف نے بھی اعتراف کیا ہے کہ تمام اسرائیلی ریزرو فوجی دوبارہ خدمت کے لیے تیار نہیں ہوں گے اور غزہ سے متعلق موجودہ حکمت عملی ناقص اور غیر منطقی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی اخبار ہاآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر قابو پانے کا منصوبہ دراصل مذاکرات کے عمل کو نہیں روک سکے گا۔

News ID 1934930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha