مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی فوج نے بدھ کی صبح دوسری جنگِ عظیم میں جاپان پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر 26 عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی شامل ہیں۔
تقریب کا آغاز چینی صدر شی جن پنگ کی آمد سے ہوا، جنہوں نے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس تاریخی پریڈ میں چین نے اپنی جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی نمائش کر کے مغربی دنیا کو اپنی دفاعی طاقت کا پیغام دیا۔
پریڈ کے دوران بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ جدید میزائل سسٹمز اور اسٹریٹجک ہتھیار بھی پیش کیے گئے۔
چین کے قومی پرچم بردار ہیلی کاپٹرز اور جدید ترین لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کو سلامی پیش کی۔
صدر شی جن پنگ نے تیان آن من اسٹیج کے مرکزی مقام پر پہنچ کر قوم سے ایک اہم خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے جنگ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی امن و ترقی کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی قوم نے عظیم قربانیاں دے کر فتح حاصل کی، اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے امن کے تحفظ کے لیے کام کریں۔
پریڈ میں صدر مسعود پزشکیان سمیت 26 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
پریڈ کی تصاویر




آپ کا تبصرہ