مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کے پہلے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ واپسی ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے بعد ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق گروسی نے کہا کہ گفتگو جاری ہے اور معائنہ کار ایران واپس آئیں گے۔
ادارے میں ایران کے مستقل نمائندے رضا نجفی نے بتایا کہ ایرانی وفد نے ویانا میں ایجنسی کے نائب ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں تہران میں زیر بحث موضوعات اور نئی صورتحال کے پیش نظر ایران اور ایجنسی کے باہمی تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجفی نے کہا کہ گفتگو میں پیش رفت ہوئی ہے اور بات چیت جاری رہے گی تاکہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے مطابق تعاون کے لیے طریقہ کار تیار کیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ