27 جون، 2025، 9:04 PM

عراقچی کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے حالیہ بیان پر ردعمل

عراقچی کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے حالیہ بیان پر ردعمل

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے مفادات، عوام اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے حالیہ بیانات پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران یہ حق اپنے لیے محفوظ رکھتا ہے کہ وہ اپنے مفادات، عوام اور خودمختاری کے دفاع میں ہر ضروری اقدام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو اس وقت تک معطل رکھنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جب تک کہ ایرانی جوہری پروگرام کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت نہ دی جائے۔

عراقچی نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ رافائل گروسی کے افسوسناک کردار کا براہ راست نتیجہ ہے، جنہوں نے اس حقیقت کو چھپایا کہ ایجنسی نے ایک دہائی قبل تمام پچھلے معاملات کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا تھا۔ گروسی کی اس جانبدارانہ کارروائی نے براہ راست بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف سیاسی محرک پر مبنی قرارداد کی منظوری کی راہ ہموار کی اور اسرائیل اور امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملوں کو آسان بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رافائل گروسی نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے برعکس، ایسی واضح خلاف ورزیوں کی مذمت سے بھی انکار کیا ہے جو ایجنسی کے حفاظتی ضوابط اور اس کے آئین کی خلاف ورزی ہیں۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل اس ناپسندیدہ صورت حال کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ گروسی کا بمباری شدہ تنصیبات کے معائنہ پر اصرار، جسے وہ حفاظتی نگرانی کا حصہ قرار دے رہے ہیں، بے معنی ہے اور اس میں بدنیتی کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے مفادات، عوام اور خودمختاری کے دفاع میں ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

News ID 1933940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha