مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی اے ای اے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کا گروپ، حالیہ فوجی تنازع کے دوران تہران میں قیام کے بعد، آج محفوظ طریقے سے ایران چھوڑ گیا ہے تاکہ ویانا میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر واپس جا سکے۔
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ تہران کے ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے بعد، یہ ادارہ اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے نکال رہا ہے۔
وال اسٹریٹ کے مطابق، یہ اقدام سلامتی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور معائنہ کار ویانا واپس جا رہے ہیں۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے، اس ادارے کے کردار اور اس کی حالیہ رپورٹ کا ذکر کیے بغیر جس نے گورننگ بورڈ میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری اور اس کے بعد صہیونی ریاست اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کا راستہ ہموار کیا، معائنہ کاروں کے انخلا کے بعد کہا کہ اگلا اہم اقدام ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے تاکہ معائنہ کاروں کو واپس آنے اور ایران کے جوہری پروگرام کی ضروری نگرانی اور تصدیق دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جا سکے۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے 10 خرداد (31 مئی) کو ایک خفیہ رپورٹ میں ایران میں نیوکلیئر اسلحہ سازی کی حد تک یورینیم کے ذخائر جمع کرنے کے دعوے دہرا کر تہران سے مکمل اور مؤثر تعاون کی اپیل کی۔ یہ رپورٹ ایک نازک وقت پر جاری کی گئی جب ایران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے 17 مئی تک 60% تک افزودہ 408.6 کلوگرام یورینیم تیار کیا ہے، جو فروری کی آخری رپورٹ کے مقابلے میں 133.8 کلوگرام کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد، گورننگ بورڈ نے ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کر کے صہیونی ریاست اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کا راستہ ہموار کیا۔ گروسی نے صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کی ناکامی اور تہران کے واضح جوابی اقدامات کے بعد دعویٰ کیا کہ ان کی آخری رپورٹ صہیونی ریاست کی جارحیت کی بنیادی وجہ نہیں تھی۔ انہوں نے صہیونی ریاست، امریکہ اور تین یورپی ممالک (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کے ساتھ واضح سازباز کرتے ہوئے اس جھوٹی رپورٹ کے ذریعے ایران کے خلاف صہیونی حملے کا راستہ ہموار کیا۔ چند دن بعد، ایجنسی نے صہیونی حملے کے بعد ایک بیان جاری کر کے واضح کیا کہ "اسے ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی کوئی نشاندہی نہیں ملی۔
ان جارحیتوں کے بعد، ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے 25 جون کو ایک عام اجلاس میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے بل کی حمایت کی۔ اس بل کو 219 حاضر اراکین میں سے 210 کے ووٹوں سے منظور کیا گیا، جبکہ 2 مخالف اور 2 غیر حاضر رہے۔
اس کے بعد، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے1 جولائی کو اس قانون کو جوہری توانائی کی تنظیم، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل اور وزارت خارجہ کو نافذ کرنے کے لیے بھیج دیا۔
آپ کا تبصرہ