4 جولائی، 2025، 6:10 PM

امریکہ اور جرمنی فلسطینیوں کی نسل کشی کے اصل ذمہ دار ہیں، بقائی

امریکہ اور جرمنی فلسطینیوں کی نسل کشی کے اصل ذمہ دار ہیں، بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام اور نسل کشی کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں درجنوں بےگناہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام اور مسلسل نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں، رہائشی مراکز اور امدادی سامان کی تقسیم کے مقامات پر بلا توقف حملے، ایک بےمثال جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

انہوں نے غزہ میں مصطفی حافظ اسکول پر وحشیانہ بمباری اور پناہ گزینوں کے اجتماعات پر حملوں کو واضح جنگی جرم قرار دیا اور کہا کہ امریکہ، جرمنی اور دیگر صہیونی حکومت کے حامی ممالک نہ صرف ان جرائم کے حامی و ترویج کنندہ ہیں، بلکہ درحقیقت یہی طاقتیں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جاری جرائم کی اصل ذمہ دار ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ صہیونی حکام کی طرف سے بار بار مغربی کنارے کو مکمل طور پر اسرائیل میں ضم کرنے کے بیانات اس غاصب حکومت کی خطرناک توسیع پسندانہ پالیسی کا ثبوت ہیں، جو فلسطینی قوم کی نابودی اور اس کی تاریخی و قومی شناخت کے خاتمے کا استعماری منصوبہ ہے۔

انہوں نے اسلامی دنیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت اور صہیونی حکومت کے سامراجی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اور مؤثر عملی اقدام کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی فلسطین میں انسانی حقوق کی رپورٹر محترمہ فرانچسکا آلبانیز کی صہیونی جرائم کو بےنقاب کرنے اور فلسطینی عوام کے دفاع میں مسلسل کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے ان پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور انہیں خاموش کروانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ ہم ان کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کی آزادیٔ اظہار کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

News ID 1934084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha