11 جولائی، 2025، 9:39 AM

سپاہ پاسداران کی صہیونی آلہ کاروں کے خلاف کارروائی، دہشت گرد نیٹ ورک کا قلع قمع

سپاہ پاسداران کی صہیونی آلہ کاروں کے خلاف کارروائی، دہشت گرد نیٹ ورک کا قلع قمع

سپاہ پاسداران انقلاب کی بروقت کاروائی سے چابہار و نیکشہر میں بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد ضبط، 6 دہشتگرد ہلاک و گرفتار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے جنوب مشرق میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ، بم اور گولیاں برآمد اور 6 دہشتگرد ہلاک و گرفتار کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے اعلان کیا ہے کہ نیکشہر کے علاقے میں ایک دہشت گرد گروہ کا محفوظ ٹھکانہ دریافت کر کے بڑی مقدار میں جنگی اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب چابہار میں ایک تربیت یافتہ اور مسلح دہشت گرد گروہ کو سپاہ کی انٹیلیجنس اور عوامی تعاون کے ذریعے 114 ہاٹ لائن پر اطلاع دے کر ہدف بنایا گیا، جس میں 6 دہشت گرد ہلاک یا گرفتار ہوئے۔

چابہار اور نیکشہر میں ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں: 13 عدد بم، 8 وائرلیس ڈیوائس اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ 2 گاڑیاں شامل ہیں۔

بیان کے مطابق، یہ دہشت گرد گروہ عوام کو خوفزدہ کرنے، اقتصادی تنصیبات پر حملے، اور پرہجوم مقامات پر دھماکے کر کے ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتا تھا۔

News ID 1934208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha