27 جون، 2025، 12:12 PM

عاشورا استکبار سے لڑنے اور منافقین سے ہوشیار رہنے کا درس دیتا ہے، آیت اللہ عباس رئیسی

عاشورا استکبار سے لڑنے اور منافقین سے ہوشیار رہنے کا درس دیتا ہے، آیت اللہ عباس رئیسی

آیت اللہ عباس رئیسی نے قم میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مکتب عاشورا کے ماننے والوں نے عالمی استکبار کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، معروف عالم دین آیت اللہ عباس رئیسی نے محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشورا ہمیں استکبار سے مقابلہ کرنے اور اپنی صفوں میں چھپے دشمنوں سے ہوشیار رہنے کا درس دیتا ہے۔

قم مقدس میں ہیئت سید الشہدا کے زیر انتظام محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کو زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ امت اسلامیہ امام حسینؑ جیسے مظہرِ حق اور نواسۂ رسول کے خون کی پیاسی ہوگئی۔ یہ المناک حادثہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ امت کے صراط مستقیم سے بھٹکنے کی بڑی وجہ منافقین کی سازشیں اور عوام کی جانب سے ان سے غفلت تھی۔

عاشورا استکبار سے لڑنے اور منافقین سے ہوشیار رہنے کا درس دیتا ہے، آیت اللہ عباس رئیسی

انہوں نے تاریخ سے سبق لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منافقین نے اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ آج بھی وہی چہرے، وہی مزاج اور وہی فریب موجود ہیں، اور ان سے ہوشیار رہنا وقت کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اس سال کا عاشورا منفرد ہے کیونکہ عاشورا کے پیروکاروں نے کربلا سے سبق لیتے ہوئے عالمی استکبار کو عملی طور پر شکست دی۔ اگرچہ اس معرکے میں کچھ عظیم افراد شہید ہوگئے جنہوں نے اپنی زندگیاں اسلام اور انقلاب اسلامی کے لیے وقف کر رکھی تھیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، اور دشمن، خاص طور پر عالمی استکبار کسی بھی وقت پلٹ کر وار کرسکتا ہے۔ موجودہ معرکہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ صبر، استقامت اور شعور رکھنے والے قلیل افراد بھی کئی گنا زیادہ دشمن پر غالب آ سکتے ہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آیت اللہ رئیسی نے میڈیا کی طاقت پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا سمیت بیشتر ذرائع پر عالمی استکبار کا تسلط ہے، لیکن ہمیں بھی انہی وسائل کو استعمال کرکے صدائے حق اور کربلا کے پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہوگا۔

News ID 1933915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha