22 جون، 2025، 1:51 AM

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کا عوام کے نام پیغام، اسرائیل مخالف ریلیوں میں شرکت پر اظہار تشکر

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کا عوام کے نام پیغام، اسرائیل مخالف ریلیوں میں شرکت پر اظہار تشکر

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے گذشتہ جمعہ اسرائیل مخالف ریلیوں میں بھرپور شرکت پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کی دلیر،  بہادر، رزم ساز اور  ایماندار قوم نے پوری تاریخ میں ثابت کیا ہے کہ اس نے کسی جارحیت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور وحشی صیہونی حکومت کی جارحیت کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جب تک دشمن اس پر پشیمان نہ ہو جائے۔ بلاشبہ آنے والی نسلیں مسلح افواج میں آپ کی بہادری اور قربانی، عظیم قوم اور ایران کے ناقابل تسخیر فرزندوں کی داستانیں بیان کریں گی اور ان پر فخر کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے معزز خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے   غاصب اسرائیل کی جارحیت میں زخمی ہونے والے  افراد کی جلد صحت یابی  کے لیے دعا گو ہوں۔میں قومی یکجہتی، ہمدردی ، باشعور قوم کی موثر  میدان میں موجودگی کے حوالے سے ان  سب کا  شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر خشم اور فتح کے شاندار جمعہ  کے احتجاجی مظاہرے  میں ایرانی قوم کی دشمن شکن  شرکت مثالی رہی۔ میں مسلح افواج بشمول IRGC، فوج، وزارت دفاع کے ملازمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرحدی محافظوں، بہادر بسیجیوں،سربازان  گمنام امام زمانہ  اورصبورخاندانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں سجدہ شکر  بجا لاتا ہوں۔

News ID 1933750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha