مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل علی محمد نایینی نے گزشتہ رات کی کارروائیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وعدہ صادق 3 کے اٹھارہویں مرحلے کو حالیہ مہینوں میں ہونے والی سب سے کامیاب میزائل اور ڈرون آپریشنز قرار دیا۔
انہوں نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بار میزائلوں کے انتخاب، اہداف کی نشاندہی اور میزائل و ڈرون کے راستے میں نئی اختراعات دیکھنے میں آئیں۔
جنرل نایینی نے بتایا کہ اس آپریشن کے تحت حیفا اور تل ابیب میں 14 اسٹریٹجک فوجی مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حیفا کے مرکزی مقام پر واقع سیل ٹاور (Sail Tower) جو AI12 Labs کے دفتر اور جنگی وزارت کے سافٹ ویئر اور دفاعی صنعتوں کی دیگر کمپنیوں کا مرکز ہے، کو طویل فاصلے کے میزائل قدر F سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید برآں، آپریشن میں ہیدرا پاور پلانٹ، حیفا کا تیل صاف کرنے والا کارخانہ، عودا ایئر بیس (سائبر کمانڈ)، کریات کات سیمی کنڈکٹر صنعتی علاقہ، اور حیفا میں واقع رفائل مرکز بھی ہدف بنے۔
جنرل نایینی نے کہا کہ آج رات اٹھارھویں لہر کے بعد انیسویں لہر میں بھی وسیع پیمانے پر خودکش اور جارحانہ ڈرونز شمال سے جنوب تک مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے مسلسل اور مربوط ہوں گے اور دشمن کے دفاعی توازن کو مکمل طور پر بگاڑ دیں گے، ان شاء اللہ۔
آپ کا تبصرہ